آئی سی سی مینز ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا جس کی قیادت بابر اعظم کو سونپی گئی ہے ۔آئی سی سی مینزون ڈے ٹیم آف دی ائیر2022 میں سکندر رضا، مہدی حسن، الزاری جوزف ، محمد سراج، ٹرینٹ بولٹ، ٹریوس ہیڈ، شائے ہوپس، شریاس ائیر، ٹام لیتھم اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔مینز ون ڈے ٹیم آف دی ائیر2022 میں پاکستان کے صرف ایک کھلاڑی بابر اعظم کو شامل کیا گیا ہے ۔بابر اعظم کو آئی سی سی مینزون ڈے ٹیم آف دی ائیر2022 کا کپتان بنایا گیا ہے ۔قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کیاتھا۔پاکستان کے محمد رضوان اور حارث رؤف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیاگیا۔انگلینڈ کے جوز بٹلر کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا
46