32

بارش سے کھانسی’نزلہ’زکام کی بیماریوں کا خاتمہ

سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا اور گردونواح میں ہونیوالی موسلا دھار بارش نے کھانسی’ نزلہ’ زکام جیسی بیماریوں کا جہاں خاتمہ کیا ہے وہاں پر اس بارش کے کنو سمیت دیگر فصلوں پر اچھے اثرات مرتب ہونگے گزشتہ رات ہونیوالی موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے اور کئی کالونیوں میں سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ افسران سردی کے باعث ٹھنڈے کمروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں سابق کمشنر ارشاد احمد ان حالات میں خود شہر کا دورہ کرکے نکاسی آب کا نظام درست کرواتے تھے مگر موجودہ ایڈمنسٹریٹر نے عوام کو سیوریج کے پانی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جبکہ موجودہ سی او جوکہ سیاسی بنیادوں پر بلدیہ سرگودھا میں تعینات ہیں انہوں نے شہر کا بیڑہ غرق کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے سیوریج کیساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی تجاوزات’ نکاسی آب میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں