فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کوتوالی پولیس نے ڈسٹرکٹ بار کے سالانہ الیکشن میں جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرتے 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایک کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا۔اے ایس آئی ریاض احمد نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن ڈیوٹی پرضلع کچہری میں موجود تھا کہ جیت کی خوشی میں بعض افراد ہوائی فائرنگ کررہے تھے اورتقریباً دس افراد کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے پایا تاہم ایک نوجوان نبیل کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا جبکہ اسکے دیگرساتھی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے پکڑے جانے والے نوجوان نے 30بورپسٹل برآمد ہوا اوراسکے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی۔
40