26

بجلی صارفین کو ایک اور جھٹکا’اربوں روپے نکلوانے کی تیاری (اداریہ)

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کر دی، بجلی پر 3.23 روپے فی یونٹ مستقل سرچارج منظور’ بجلی صارفین کو زور دار جھٹکا’ بجلی کمپنیوں کی نااہلی کا بوجھ بجلی صارفین سے وصول کیا جائے گا اضافی سرچارج آئندہ مالی سال سے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اطلاق گھریلو’ صنعتی’ کمرشل اور زرعی صارفین پر بھی ہو گا، کے الیکٹرک صارفین پر بھی اطلاق ہو گا اس سال جون تک حکومت تین روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافی سرچارج وصول کرے گی آئندہ مالی سال سے 3 روپے 23 پیسے فی یونٹ سرچارج وصول کیا جائے گا،، آئی ایم ایف نے قرضہ کی قسط دینے کیلئے سخت شرائط پیشگی منظور کرانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جبکہ حکومت عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے اس حوالے سے حکومت کیلئے اربوں روپے وصول کرنے کا آسان طریقہ بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ کرنا ہے اس سال جون تک بجلی صارفین سے 3.82 روپے فی یونٹ وصول کئے جائیں گے جبکہ آئندہ مالی سال سے اضافی سرچارج لگانے کی تیاریاں بھی کر لی گئی ہیں اس طرح بجلی صارفین کی جیب سے اربوں روپے وصول کئے جائیں گے بجلی کی ترسیل کیلئے قائم بجلی کمپنیاں اپنی نااہلی کا بوجھ بے چارے صارفین پر ڈال کر خود کو بچا لیتی ہیں مگر عوام اور دیگر بجلی صارفین بے بسی سے تماشا دیکھتے رہتے ہیں اگر حکمران واپڈا اہلکاروں اور سرکاری افسران کو مفت بجلی کی فراہمی بند کر دے بجلی کمپنیاں لائن لاسز پر قابو پا لیں تو کمپنیوں کو خسارے سے نکالا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں