36

بجلی چوری کرنے والے مقدمات کی زد میں آگئے

کمالیہ(نامہ نگار) بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی، مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق ایس ڈی او واپڈا فیسکو سب ڈویژن کمالیہ محمد عمران اسحاق نے پولیس کو بتایا کہ کمالیہ کے نواحی علاقہ چک نمبر 716 گ ب کا رہائشی محمد صدیق نامی شخص واپڈا کی مین کیبل کے ساتھ ڈائریکٹ تاریں جوڑ کر بجلی چوری کر رہا تھا۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں نواحی علاقہ چک نمبر 739 گ ب کے رہائشی محمد نور نامی شخص نے واپڈا کی مین کیبل کے ساتھ ڈائریکٹ تاریں لگائی ہوئی تھیں۔ پولیس نے تحریری درخواست ملنے پر الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں