32

بجلی کا بریک ڈائون، 32 سو موبائل ٹاورز کا نیٹ ورک متاثر

لاہور (بیوروچیف ) بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے باعث ملک بھر کے 3200 موبائل ٹاورز پر نیٹ ورک متاثر ہوا، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے موبائل آپریٹرز کو نیٹ ورکس سائٹس مکمل بحال رکھنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہے، پی ٹی سی ایل صارفین کو بجلی کی بندش سے سروسز میں دشواری ہو سکتی ہے، بجلی بحال ہو جائے تو تمام سروسز بحال ہو جائیں گی۔ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ موبائل آپریٹرز اپنے صارفین کو بھی صورتحال سے آگاہ رکھیں، بجلی بندش کی وجہ سے صارفین کو سروس میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں