38

بجلی کے متبادل ذرائع کواستعمال میں لایا جائے

فیصل آباد(پ ر) انجمن تاجران ریگل چوک تا چوک محدثِ اعظم جھنگ بازار فیصل آباد کے صدر چوہدری محسن خالد ، جنرل سیکرٹری چو ہد ر ی آصف رحمانی اوردیگر عہدیداران و ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جو قومیں معا شر ے حقائق کو مان کر اور تاریخ سے سبق حاصل کر تے ہوئے اپنی غلطیوں کا خمیازہ ایک جبر کے طور ادا کرتے ہیں اور سیدھی منزل پر گامزن ہوتے ہیں۔ وہ ترقی یافتہ اور باوقار ہو جاتے ہیں ملک میں معاشی عدم استحکام کا تسلسل جاری ہے قوم ہمیشہ حکمرانوں کے پیچھے ہوتی ہے حکمران مخلص ، بے لوث اور ایماندار ہوں تو ملکی نظام چلتا ہے لیکن بیشتر حکمرانوں نے قوم کو سراب دکھایا۔ نتیجہ آ ج سامنے ہے ملک میں ایک طرف کرپشن کے د ر یا بہہ رہے ہیں۔ دوسری طرف بھوک و افلاس کی ہوائیں چل رہی ہیں۔ غلط اقتصادی پالیسیوں کی بدولت آج ٹیکسٹائل کی صنعت پسماندگی کی طرف جارہی ہے کارخانے ملیں بند ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں