30

بجلی 86پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد(بیوروچیف) ایک ماہ کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں86پیسے اضافے کا امکان ہے۔سینڑل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے)کی جانب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی درخواست فروری کے ایف سی اے کی مد میں دائر کی گئی ہے۔نیپرا اتھارٹی 30 مارچ کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گی۔منظوری کی صورت میں اضافہ سرکاری ڈسکوز کے صارفین پر ہوگا۔کے الیکٹرک کی ایف سی اے کی مد میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی درخواست پہلے سے نیپرا میں جمع ہے۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کی درخواستوں پر الگ الگ سماعت ایک ہی روز ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں