32

بلدیہ جڑانوالہ میں ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیاں التواء کا شکار ‘ صفائی کا نظام ابتر

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ میونسپل کمیٹی ڈیلی ویجز ملازمین کی کنٹریکٹ پر بھرتیاں التوا کا شکار ہونے پر صفائی ستھرائی کا نظام متاثر ہو کر رہ گیا،شہریوں کا حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حکومت بدلتے ہی عوام کے مسائل میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے میونسپل کمیٹی ڈیلی ویجز ملازمین کی کنٹریکٹ پر بھرتیوں کا سلسلہ بھی رک کر رہ گیا ہے کنٹریکٹ لیٹر جاری نہ ہونے پر ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیاں نہ ہونے کی وجہ سے صفائی ستھرائی کا نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے گلی محلوں میں لگے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے تعفن پھیلانے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے کنٹریکٹ لیٹر جاری نہ ہونے پر ڈیلی ویجز ملازمین بھی بے روزگاری کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں اور معتدد ڈیلی ویجز ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں میونسپل کمیٹی ذرائع کے مطابق ڈیلی ویجز ملازمین کی تعیناتیاں نہ ہونے پر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عملے کی کمی کیوجہ سے صفائی ستھرائی کا سسٹم متاثر ہوا ہے جبکہ ڈیلی ویجز ملازمین کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ پر بھرتیوں کیوجہ سے انکے گھروں کے چولہے چل رہے تھے مگر تاحال کنٹریکٹ لیٹر جاری نہ ہونے پر وہ بے روزگاری کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت کو اس سنگین صورتحال کا فی الفور نوٹس لینا چاہیے اور جلد از جلد ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیاں کی جائیں تاکہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں