ساہیوال(بیوروچیف) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کا فتح شیر کالونی،کوٹ خادم علی اور کوٹ اللہ دین کا صبح سویرے تفصیلی دورہ،صفائی کے انتظامات اور پسپ پروگرام کا جائزہ لیا،تینوں علاقوں میں صفائی نہ ہونے پر اظہار ناراضگی، چیف آفیسر کو روزانہ صبح چھ بجے فیلڈ میں نکلنے کی ہدایت،شہر کی صفائی کی مانیٹرنگ کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کی ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ،اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں مٹی اور گندگی کے ڈھیروں سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے جسے تا دیر برداشت نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے اسلامیہ گرلز ہائی سکول کے گرائونڈ میں مٹی کے ڈھیر جمع ہونے پر بھی ناراضگی کااظہار کیا ـاجلاس میں ایم او انفراسٹرکچر غلام عباس نے بتایا کہ عنایت الہی کالونی کے سیوریج مسائل کے مستقل حل کے لئے 15انچ کی 600فٹ نئی سیوریج لائن بچھائی جائیگی جس کے بعد علاقے میں سیوریج کے مسائل حل ہو جائیں گے ـکمشنر شعیب اقبال سید نے اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شارون کو ہدایت کی کہ وہ شہر میں خالی سرکاری جگہوں کی نشاندہی کریں تاکہ انہیں مفاد عامہ میں استعمال کر کے ناجائزقبضوں سے بچایا جائے۔
21