ساہیوال(بیوروچیف) میونسپل آفیسر پلاننگ جاوید انور گوندل کی غیر قانونی تعمیرات اور کمرشل عمارتوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے 90/9Lمیں کاروائی کرتے ہوئے صداقت علی کی ملکیتی غیر قانونی دوکان اور محمد رمضان کی دوکان کو سیل کر دیا۔ اسی طرح شاداب ٹاؤن میں کاروائی کرتے ہوئے نوید اقبال کا غیر قانونی کمرشل ہال، حاجی طارق کی ملکیتی دوکان اور محمد نافے کی ملکیتی غیر قانونی شاپ کو سیل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ زیر ٹالرینس پالیسی کے تحت غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جو آئندہ بھی جاری رکھی جائیں گی۔
37