37

بلدیہ سرگودھا کے نادہندگان سے اکیس لاکھ 55ہزار کی وصولی

سرگودھا (بیوروچیف)محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا عاصمہ اعجاز چیمہ کی سربراہی میں ڈویژن بھر میں سرکاری فیسوں کے نادہندگان کے خلاف گھیرا تنک کیا ہوا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر نادہندگان سے ریکور ی کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوباوثوق ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ ضلع میانوالی میںمیونسپل کمیٹی کی مالکیتی دوکانوں کے کرایہ کی مد میں الاٹی کرایہ جمع نہیں کروا رہے اور محکمہ میونسپل کمیٹی کے افسران و اہلکاران ریکوری کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے اس کے علاوہ بغیر نقشہ پاس کروائے بلڈنگز تعمیر کی جا رہی ہیں جس سے حکومت پنجاب ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے عدنان حیدر، سرکل آفیسر،اینٹی کرپشن میانوالی کو معاملے کی چھان بین کرنے کا حکم دیا۔ جنہوں نے اپنی نگرانی میںمیونسپل کمیٹیز کے نادہندگان سے21لاکھ55ہزار 5سو88روپے ریکور کر کے خزانہ سرکارمیں جمع کروا دئیے۔مزید کاروائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں