فیصل آباد ( پ ر) میونسپل کارپوریشن تعلقات عامہ پبلک ریلیشنز آفس کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ امتیاز کاشر بٹ اپنی 60سالہ مدت ملازمت پوری ہونے پر گزشتہ روز ریٹائرڈ ہوگئے انہوں نے اپنی ملازمت کا آغاز 1980 میں سابق میئر چوہدری شیر علی کے دور میں کیا تھا اور غلام حسین زاہد ، یوسف مفتی کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے فرائض انجام دئیے ، امتیاز کاشر بٹ انتہائی خوش اخلاق ، ملنسار ، ہنس مکھ انسان ہیں ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایپکا کی طرف سے آج بروز بدھ 11جنوری کو میونسپل کارپوریشن میں ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا ہے امتیاز کاشر بٹ ممتاز صحافی ، ادیب ، سفر نگار ، محقق ، م ش بٹ کے بڑے بھائی ہیں۔
45