39

بچے سے بد اخلاقی کرکے ویڈیو بنانے والے قانون کی گرفت میں آگئے

ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی)تھانہ کلاچی پولیس نے بچے سے زیادتی کرکے ویڈیو بنانے ‘ متاثرہ بچے کے والد سے 22لاکھ روپے و صول کرنے اور مزید 30لاکھ روپے کی ادائیگی کے مطالبے کا مقدمہ4ملزمان کیخلاف درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی میں وانڈہ ڈبکوٹ ضلع وانا حال لچھرا کے رہائشی شیر بادشاہ برکی نے 377-384-292(c)کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میں قریشی موڑ کا ر ہا ئشی ہوں اور گاڑیوں کا کاروبار کرتا ہوں عرصہ تین ماہ قبل ملزمان خان بادشاہ رشید اور زمان خان نے میرے بیٹے کے ساتھ غیرفطری فعل کیا جبکہ شیر عالم اور ریاض نے میرے بیٹے کی نازیبا و یڈ یو بنائی تقریباًڈھائی ماہ قبل مذکورہ ویڈیو مجھے د کھا ئی اور ان ملزمان نے مجھے دھمکی دی کہ ہمارے ساتھ معاملات طے کروورنہ سوشل میڈیا پر ویڈیو ڈال دینگے ‘ میں نے اپنی اور بیٹے کی عزت کی خاطر ملزمان کو 22لاکھ روپے ادا کیے ‘ جنہوں نے مجھ سے وعدہ کیا کہ ویڈیو کو ختم کردینگے ‘ یہ کہ مورخہ 22ستمبر کو ملزمان نے دوربارہ مجھ سے رابطہ کیا اور ضلع کچہری کیفے ٹیریا بلوایا اور مجھ سے مزید 30لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ‘پولیس نے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں