43

بھارت’ چین کشیدگی کا خدشہ

کراچی(بیوروچیف)انڈین آرمی چیف جنرل منوج پانڈے کا کہنا ہے کہ چین نئے ورلڈ آرڈر کا سربراہ بننا چاہتا ہیانڈین فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ انڈین سرحد پر چینی فوج کی دراندازی سرحدی کشیدگی میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے جس سے بڑا تنازع جنم لے سکتا ہے۔جنرل منوج پانڈے نے کہا کہ اس وقت چین اور امریکہ کے درمیان طاقت کی دشمنی دہلی اور بیجنگ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو متاثر کر رہی ہے۔ انہوں نے پیپلزلبریشن آرمی(پی ایل اے)کو انڈیا کے ساتھ سرحدی معاہدوں کی خلاف ورزی کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔ ساوتری بائی پھلے پونہ یونیورسٹی اور نئی دہلی میں واقع سینٹر فار چائنا اینالسس اینڈ سٹریٹجی کے زیر اہتمام چین کا عروج اور دنیا پر اس کے مضمرات کے موضوع پر جنرل پانڈے کی اہم تقریر کے دوران انڈیا اور چین کے درمیان جاری سرحدی تنازعے پر اب تک کا سب سے بڑا بیان سامنے آیا۔مشرقی لداخ کی سرحدوں پر انڈیا اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے انڈین فوج کے سربراہ نے کہا، ایل اے سی کے بارے میں مختلف تاثرات کے باعث فوجوں کے درمیان سرحدی علاقوں پر تنازعات اور متنازع دعوے بدستور موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں