29

بھارت کا جنگی جنون انتہا ء کو پہنچ گیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت فوجی اور دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کرنے والے ممالک میں روس اور برطانیہ سے بھی آگے ہے۔بھارت کی مودی سرکار نے جنگی جنون کی انتہا کرتے ہوئے گزشتہ پانچ برسوں کے دوران 24 ارب ڈالرز کے فوجی ہتھیار اور جنگی ساز و سامان درآمد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی وزیر دفاع اجے بھٹ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران امریکا، روس، فرانس، اسرائیل اور اسپین سمیت وزیر برائے دفاع نے مزید بتایا کہ لڑاکا طیارے، ہیلی کاپٹرز اور جنگی ساز و سامان کی خریداری کے لیے گزشتہ پانچ برسوں سے مختلف ممالک کی مختلف کمپنیوں سے 264 معاہدے کیے تھے۔اجے بھٹ نے یہ بھی کہا کہ بھارتی فوج نے اب زیادہ تر اسلحے کی تیاری کا کام مقامی سطح پر شروع کردیا ہے جس کے تحت 50 سے زائد پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت فوجی اور دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم خرچ کرنے والے ممالک میں روس اور برطانیہ سے بھی آگے ہے۔خیال رہے کہ امریکا اور چین کے بعد بھارت کا دفاعی بجٹ سب سے زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں