37

بہت جلد نواز شریف مریم نواز آ کر الیکشن کو لیڈ کریں گے

فیصل آباد (پ ر) مسلم لیگ ن مرکزی کونسل کے ممبر سید محمد علی بخا ر ی نے کہا ہے کہ سیا سی تنہائی کا شکار عمر ان خان کو سمجھ نہیں آ رہی کہ اب تمام حربے ا ستعما ل کرنے کے بعد آ ئندہ کیا کرے ۔ سیاست میں وہ او چھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کو بھی چیئرمین تحریک انصاف ا پنی ضد ا ور انا کی بھینٹ چڑھا چکے ہیں ۔ اپنے بیا ن میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی ا نتخا بات کے نتائج دیکھ کر عمران خان اور تحریک انصاف بھو کھلاہٹ کا شکار ہو کر رہ گئی یہی وجہ ہے کہ اب ا نکی چیخیں نکل رہی ہیں ، الیکشن کمیشن کو متنازعہ بنا نے کیلئے آئینی طور پر نگران وزیر اعلی کی تقرری پر بھی واویلا شروع کر دیا ہے ۔ بہت جلد ہمارے قائد میاں نواز شریف اور محترمہ مریم نواز وطن واپس آ کر الیکشن کو لیڈ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں