30

تاجر راہنما کی AC کمالیہ سے ملاقات

کمالیہ(نامہ نگار) صدر انجمن تحفظ حقوق شہریاں رانا مظفر علی فاروقی کی اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ چوہدری غلام مصطفیٰ جٹ سے ملاقات، شہری مسائل پر گفتگو کی گئی۔ تفصیل کے مطابق صدر انجمن تحفظ حقوق شہریاں رانا مظفر علی فاروقی نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ چوہدری غلام مصطفیٰ جٹ سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ شہر میں بعض سڑکوں کی بروقت تعمیر نہ ہونے سے وہاں کے مکین سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اور شہر میں ناجائز تجاوزات، سٹریٹ لائٹس درست کرنے سمیت دیگر شہری مسائل پر گفتگو ہوئی۔ اس دوران اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ چوہدری غلام مصطفیٰ جٹ کا کہنا تھا کہ آپ کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کا خیر مقدم کرتا ہوں اور ان مسائل کو بہت جلد حل کر لیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں