27

تاندلیانوالہ اور گردونواح میں 2ماہ سے یوریا کھاد کا بحران جاری

تاندلیانوالہ (نامہ نگار)تاندلیانوالہ اور گردونواح میں گزشتہ دو ماہ سے یوریا کھاد کا بحران بدستور جاری ہے کھاد کھلے عام بلیک فروخت کی جارہی ہے جس سے کسانوں کو کھاد کی خریداری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے کسانوں کا کہنا ہے مارکیٹ میں سرکاری ریٹ پر یوریا کھاد نہیں ہے کھلے عام بلیک پر دستیاب ہے جسے کوئی پوچھنے والا نہیں جس سے گندم کو نقصان ہونیکا خدشہ ہے علاوہ ازیں یوریا کھاد کے بحران کے ساتھ تحصیل بھر میں بحران شدت اختیار کرگیا ہے تاندلیانوالہ میں کھاد ڈیلران نے ات مچا دی۔یوریا کھاد نایاب ہو گئی کھاد ڈیلران نے مصنوعی بحران پیدا کر کے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے یوریا کا حکومتی ریٹ 2250 روپے مقرر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں