50

تحریک انصاف ایک حقیقت ہے اسے کارنر نہیں کہا جا سکتا

سرگودھا (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو جینے کا راستہ متعین کرکے دیا ہے پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے خود ختم ہوجائینگے کیونکہ موجودہ وفاقی حکومت نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے جس طرح لوگ بھوک افلاس سے مررہے ہیں یہ سب ان نااہل حکمران کی غلطیوں کا نتیجہ ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی و سینئر راہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ عوام بخوبی آگاہ ہیں کہ کون کتنا دودھ کا دُھلا ہوا ہے آئندہ عام انتخابات میں عوام حکومت کو آٹے’ چینی’ دالوں کا بھائو بتائینگے ان تجربہ کار چوروں نے ملک کو کس نہج پر پہنچا دیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے اس لئے عوام اس حکومت کے خاتمے کی دُعائیں مانگ رہے ہیں الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف بھرپور طریقہ سے کامیابی حاصل کریگی جس سے ان نااہل لوگوں کو اپنی اوقات کا پتہ چلانے میں مشکل نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں