فیصل آباد (پ ر ) پاکستان تحر یک انصاف این اے 108کے ر ہنما میاں نبیل ارشد نے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ اپنی چوریاں بچانے کے لئے عوام سمیت صنعتکاروں ‘ تاجروں سے قربانی مانگ رہا ہے ۔ شہباز شر یف خود کشکول اٹھائے پھر رہا ہے مگر کو ئی ملک ان پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں ۔ ا مپورٹڈ حکومت منی بجٹ پیش کرکے ا ر بوںروپے کے نئے ٹیکس لگا کر اضافی بوجھ غریب عوام پر ڈالے گی جو کہ عوام کے ساتھ مزید ظلم اور زیادتی ہو گی ۔ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کی آپس کی وزارت کی لڑائی نے ملکی معیشت تباہ کر دی ہے ۔اسحاق ڈار اور مفتاح اسماعیل نواز شریف کے ذاتی ملازم ہیں۔ معیشت چلانا ان کے بس کی بات نہیں ۔ آٹھ بجے دکانیں ‘ شادی ہالز اور مارکیٹیں بند کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہیں ۔ ( ن) لیگ کی تمام پالیسیاں عام آدمی سمیت صنعتکاروں’ تاجروں کے ساتھ کھلی دشمنی ہے ۔ تحریک انصاف تاجر اور صنعتکار برادری کے ساتھ کھڑی ہے ۔
54