41

ترین گروپ ن لیگ سے اتحاد برقرار رکھنے کیلئے تیار

اسلام آباد (بیوروچیف)وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور ان کی زیر قیادت گروپ کے ساتھ پارٹی کا اتحاد برقرار رہنے کی یقین دہانی کروائی۔ رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پیپلزپارٹی نے جہانگیر خان ترین کی زیر قیادت جنوبی پنجاب کے سیاستدانوں کے گروپ کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔سلیمان شہباز کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر آمد ایسے وقت میں ہوئی ہے جب یہ اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ مسلم لیگ (ن)نے گزشتہ برس جولائی میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کی شکست کے بعد اگلے عام انتخابات میں الیکٹ ایبلز کو ٹکٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں