54

تشدد نہیں کیا گیا، رویہ افسوناک تھا، فواد

اسلام آباد (بیوروچیف ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس نے ان پر تشدد نہیں کیا لیکن رویہ افسوناک تھا۔الیکشن کمیشن ارکان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں نہیں جانتا کون تھے جنہوں نے گرفتار کیا، ممکن ہے عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے۔ اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ کے سوال پرفواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بس کیا کریں یہی تو ہوا لیکن افسوناک ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے بھائی نے میری گرفتاری پر احتجاج کیا تو گرفتار کرکے اس پر تشدد کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں