فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)پیپلز کالونی پولیس نے تعلیمی اداروں میں منشیات (آئس اور چرس) سپلائی کرنے والے گروہ کو قابو کر لیا۔ گروہ میں دو لڑکیاں بھی شامل’ مقدمات درج’ تفتیش کادائرہ وسیع کر دیا گیا۔پولیس حکام نے ایس ایچ او پیپلز کالونی کو ٹاسک سونپا تھا کہ تعلیمی اداروں خاص طور پر کالجز اور یونیورسٹیز میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کو قابو کیا جائے جس پر پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 9رکنی گروہ کو قابو کرکے آدھا کلو گرام آئس اور 2کلو گرام چرس برآمد کر لی۔پکڑے جانے والوں میں ارم افضال ‘ مریم بتول’ سکندر’محسن’ ذیشان’ کاشف اشفاق’ میاں امجد ‘ عمران ‘ عادل شامل۔ ملزمان کے خلاف 9/Bاور 9/Cکے مقدمات درج کر لئے گئے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پکڑے جانے والے ملزمان مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کر کے طلبہ کا مستقبل تباہ کر رہے تھے۔
42