40

تقریری مقابلہ 9 مارچ کو ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام اسلامی جمہوریہ پاکستان کی آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے سلسلہ میں ”میرا آئین، میری آزادیوں کی ضمانت” کے عنوان سے تقریری مقابلہمنعقد کیا جا رہا ہے۔ سیکرٹری تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر سلیم تقی شاہ کی طرف سے سرکاری سکول وکالجز کے سربراہان کو بھجوائے جانے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ تقریری مقابلہ جات 9مارچ 2023ء بروز جمعرات کو صبح ساڑھے نو بجے پنجاب کالج آف کامرس 23-A بٹالہ کالونی نزد حمید پیلس میں منعقد ہونگے۔ یہ مقابلہ جات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر طلبہ وطالبات سکولز وکالجز کیلئے کرائے جائیں گے اور اس کے نتائج 20 مارچ تک IBCC سیکرٹریٹ بھجوائے جائیں گے جس میں صرف ایک ٹاپر طالب علم یا طالبہ کا نام IBCC سیکرٹریٹ کو ارسال کیا جائے گا جبکہ قومی آئینی اداروں اور شخصیات کے خلاف بات کرنے کی ہرگز اجازت نہ ہو گی۔ مقابلہ جات میں انگریزی اور اردو اوّل’ دوم اور سوئم آنے والے پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب 5ہزار’ 4ہزار اور 3ہزار روپے کیش پرائز اور تعریفی اسناد دی جائیں گی۔ مقابلہ جات میں حصہ لینے والے ادارہ کی مخصوص یونیفارم پہن کر شرکت کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں