جھنگ(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا ا جلا س منعقد ہوا، اجلاس میں ڈی او انڈسٹر یز ، ا یکسٹرا ا سسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ ریاض ا حمد اور د یگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے افسران و پر ا ئس کنٹرول کمیٹی کے ممبران بھی شریک تھے ، ا جلا س میں رواں ہفتہ میں اشیاء کے ریٹس کا تقا بلی جا ئزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اشیاء خوردونوش با لخصو ص سبزیوں کی قیمتیں اعتدال میں رکھنے کی ہد ا یا ت کی۔انہوں نے کہا کہ طلب اور رسد کے فرق کو کم کرنے اور مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں۔
36