41

تھانہ سٹی کمالیہ کا پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈائون ‘ ملزم گرفتار

کمالیہ(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شعیب محمود کے حکم پرتھانہ سٹی کمالیہ کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 580 پتنگیں اورکیمیکل لگی قاتل ڈور کی152چرخیاں برآمد،ملزم گرفتار مقدمہ درج۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خاں کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اورڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خصوصی ہدایت پرپتنگ فروخت کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔پتنگ فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دورا ن اے ایس پی کمالیہ احمد نصراللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ انسپکٹر رانا محمد افضل معہ الیاس اے ایس آئی و ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم نے سٹی کمالیہ میں کاروائی کرتے ہوئے پتنگیں فروخت کرنیوالے ملزم شہباز ولد سرور قوم راجپوت سکنہ محلہ اسلام نگر کمالیہ کو پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں قابو کیا جس کے قبضہ سے580پتنگیں اورکیمیکل لگی قاتل ڈور کی152 چرخیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود نے کاروائی کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں