24

تھانہ سٹی کمالیہ کی کارروائی ‘ موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

کمالیہ(نامہ نگار) تھانہ سٹی پولیس کمالیہ کی کاروائی، موٹرسائیکل چور گینگ گرفتار۔ لاکھوں روپے مالیت کے موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عارف شہباز خان نے ضلع بھر میں چوری،نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا۔ جس کے لئے تھانہ سٹی کمالیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اے ایس پی کمالیہ ڈاکٹر سعد آفریدی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی کمالیہ حاکم علی، ایس آئی و دیگر پولیس ا ہلکا ران مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔ جنہوں نے مخبر کی اطلا ع پر کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی جیسی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں