32

تھانہ ٹھیکریوالہ کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن گیا

ٹھیکریوالا(نامہ نگار)تھانہ ٹھیکریوالہ کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن چکا،موٹر سائیکل سوار ڈاکو گینگ دن دیہاڑے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف سی پی او سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹھیکریوالا کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ بن چکا ہے روزانہ درجن سے زائد وارداتیں معمول بن چکی ہے سدھار’ دھاندرہ’ عباس پور’ جودی’ 79′ 76′ 77اور گردونواح میں پولیس کی مجرمانہ غفلت لاپراواہی اور موثر گشت نہ ہونے سے شہری موٹر سائیکل ،نقدی موبائل فون و دیگر قیمتی اشیا سے محروم ہونے لگے موٹر سائیکل سوار ڈاکو گینگ شہریوں کو چوکوں چوراہوں اور مین شاہراہوں پر لوٹنے میں مصروف ہے ضمنی الیکشن کے باعث تبادلوں پرلگائی جانے والی پابندی نے پولیس افسران کو مزید کام چور بنا دیا ہے شہریوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے،رانا محمد سرور،بشارت علی،زاہد محمود،غلام مصطفی و دیگر نے آر پی او اور سی پی او سے موجودہ صورتحال پر نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور پولیس کی وردی میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں