36

جرائم پیشہ عناصر معاشرے کاناسور ہیں ‘ ڈی پی او ٹوبہ

کمالیہ (نامہ نگار) ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا شعیب محمود نے کہا ہے کہ علاقہ میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے ہمارا محکمہ دن رات کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کریں گے اور ایسے تمام عناصر جو علاقہ کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کریں گے ان کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا۔ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا تا کہ ان کا مکمل طور پر خاتمہ ہو سکے۔ اس کام کے لئے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جو گا ہے بگاہے ایسے عناصر کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہیں اور جرائم میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمالیہ آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس اور شہریوں کے مابین اعتماد کی فضا جرائم پیشہ عناصر کے لئے موت کے مترادف ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں