34

جرائم کی روک تھام کیلئے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن موثر پلان تیارکرے ‘ ایس ایس پی مرزا انجم کمال

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پرماہِ جنوری 2023کی کارکردگی ر پو رٹ جاری کر دی گئی ۔جس کے مطابق اب تک پٹرولنگ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت 336مقدمات کا اندراج کرکے 336ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتارملزمان میں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب 73اشتہاری اور152 عدالتی مفرور بھی شامل ہیں ۔گرفتار شدہ ملزمان سے ناجائز اسلحہ02کلاشنکوف، 19 پسٹل، 01رپیٹر اور171 گولیاں و کارتوس برآمد کر لیں۔پٹرولنگ پولیس کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 01چوری شدہ وین اور ٹی آر گاڈر برآمد کرلئے۔ جبکہ منشیات کے 21مقدمات میں 03کلو 900گرام چرس اور179لیٹر شراب برآمد کی گئی۔مشتبہ چوری شدہ 28موٹر سائیکل قبضہ پولیس میں لیے گئے، شارع عام پر تیز رفتاری سے جان لیوا ڈرائیونگ کرنے والے67 افراد کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ پٹرولنگ پولیس نے فوری طور پر رسپانس دیتے ہوئے 325افرادکو فرسٹ ایڈ و مدد فراہم کی۔ اسی طرح فرض شناسی کی عظیم مثال قائم کرتے ہوئے 05 گمشدہ بچوں کو ان کے اہل خانہ سے ملوا دیااور تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 135عارضی و مستقل تجاوزات ہٹا دیا گیاہے ۔ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا نجم کمال نے کارکر دگی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے ماہِ فروری میں واردات کی روک تھام اور جرائم پیشہ افراد کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنے کے لئے موثر پلان بنانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں