ڈیرہ اسماعیل خان(نمائندہ خصوصی) جما عت اسلامی ڈیرہ کے زیر اہتمام ملک میںبڑھتی ہوئی مہنگائی ‘بدامنی’بیروز گاری ‘ کرپشن اور آئی ا یم ایف کی غلامی کیخلاف حق نواز پارک سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ‘ جس کی قیادت ضلعی امیر جما عت اسلامی مولانا سلیم اللہ ارشد،نائب صدر عقیل ڈمرہ ‘زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ اور جنرل سیکر ٹری حاجی بشیر ہرگن نے کی ‘ جبکہ ریلی میں انجمن تاجران کے صدر سہیل احمد اعظمی’ سینئر نائب صد ر چوہدری جمیل احمد ‘نعیم قریشی ‘ حاجی محمد نواز سمیت دیگر تاجر تنظیموں کے نمائندوں اور جما عت ا سلا می کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ‘ر یلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی شہر کے وسط چو گلیہ پر پہنچ کر جلسہ میں تبدیل ہوگئی ‘ریلی کے شر کا ء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ‘ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر جماعت اسلامی مولانا سلیم اللہ ارشد نے کہا کہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی ‘ بدامنی اور بے روزگاری ہے ۔
44