35

جنیوا کانفرنس میں 9ارب ڈالرز ملنا اتحادی حکومت پر دنیا کا اعتماد ہے ‘ شہباز شریف

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 ارب ڈالر سے زائد رقم سیلاب متاثرین کی بحا لی اور تعمیر نو کیلئے غیبی مدد سے کم نہیں،اللہ کی مدد اور عوامی تعاون سے پاکستان کی طرف بڑھتی ہر مشکل کا جرا ت ودانائی سے مقابلہ کریں گے ۔گزشتہ روز وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شر یف نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکرہے جس نے پا کستان اور مصیبت زدہ عوام کیلئے بہتری کی راہ کھولی۔ انہوں نے کہا کہ 9 ارب ڈالر سے ز ا ئد رقم سیلاب متاثرین اور پاکستان کی بحالی میں غیبی مدد سے کم نہیں۔ اتنی بڑی رقم کا پاکستان کو ملنا موجودہ اتحادی حکومت پر دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے۔ یہ اکائیوں اور بائیس کروڑ عوام کے اتحاد کی کامیابی ہے، یہ پاکستان کے ٹیم ورک کی کامیابی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وفاق اور اکائیوں کے اسی ٹیم ورک اور قومی جذبے سے پاکستان اور عوام کو مشکلات کی دلدل سے نکالیں گے۔ اس امانت کو دیانتداری، شفافیت اور تھرڈ پارٹی ا?ڈٹ سے حقداروں تک پہنچائیں گے۔ تمام عالمی پارٹنرز بالخصوص سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔ ہمیشہ مہربان بھائی سعودی عرب،عظیم دوست چین، برادر ملک ترکیہ کی قیادت کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیراعظم عزت ما?ب شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کانفرنس کے علاوہ پاکستان کی مالی معاونت کا فراخ دلانہ اور برادرانہ قدم اٹھایا ہے۔ پاکستان کے عظیم برادر ممالک متحدہ عرب امارات اور قطر کی قیادت کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یورپی یونین، امریکا ، جرمنی، جاپان، فرانس سمیت کانفرنس میں شریک تمام ملکوں کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔عالمی مالیاتی اداروں کا شکریہ جنہوں نے 3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کی مشکلات کو سمجھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں