44

جڑانوالہ ‘ نو منتخب صدر ‘ سیکرٹری کی جیت کیلئے 3بڑے چیمبرز نے اہم کردار ادا کیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)”ڈیلی بزنس رپورٹ کا اعزاز”فوجداری کیسز سے منسلک 3 بڑے چیمبرز کی حمایت نے نومنتخب صدر ملک خضر حیات کھوکھر،جنرل سیکرٹری چوہدری عاشق گجر ایڈووکیٹ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2023/24 مکمل ہو چکے ہیں ڈیلی بزنس رپورٹ نے 30 دسمبر 2022 کو خبر شائع کی تھی کہ بار ایسوسی ایشن کے نئے صدر اور جنرل سیکرٹری کے چنا ئومیں فوجداری کیسز سے منسلک 3 بڑے چیمبرز اہم کردار ادا کریں گے اور جس امیدوار کو مذکورہ چیمبرز کی حمایت حاصل ہو گئی وہ کامیاب قرار پائے گا ذرائع کے مطابق الیکشن سے چند روز قبل فوجداری کیسز سے منسلک 3 بڑے چیمبرز نے وکلا اتحاد الائنس کے حمایت یافتہ امیدوار برائے صدر ملک خضر حیات کھوکھر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری چوہدری عاشق گجر ایڈووکیٹ کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کا اعلان کیا اور میدان کی بساط پلٹ کر دی الیکشن کے دن فوجداری کیسز سے منسلک 3 بڑے چیمبرز کے وکلا نے اسلامک لائرز فورم کے حمایت یافتہ امیدواران کی بجائے وکلا اتحاد الائنس کے حمایت یافتہ امیدوار نو منتخب صدر بار ملک خضر حیات کھوکھر ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری چوہدری عاشق گجر کو ووٹ ڈال کر ان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں