فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جڑانوالہ پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کر واردات کی تیاری کرنے والے 4 رکنی گروہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ جڑانوالہ کے اے ایس آئی عباس علی کا کہنا ہے کہ مخبر نے اطلاع دی کہ 238 گ ب کے قریب چند مسلح افراد ڈکیتی کی نیت سے اکٹھے ہیں، اگر موقع پر چھاپہ مارا تو پکڑے جا سکتے ہیں جس پر پولیس پارٹی نے چھاپہ مار کر چار مبینہ ڈاکو فیصل’ علی رضا’ غلام مصطفی اور عدیل کو اسلحہ سمیت قابو کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا، پکڑے جانیوالے ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید برآمدگی کیلئے بازپرس شروع کر دی ہے۔
39