19

جیپ کھائی میں گرنے سے1ہی خاندان کے6،ٹرالی کی ٹکر سے بہن بھائی جہاں بحق

شانگلہ(بیوروچیف) بشام میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ افسوسناک حادثہ شانگلہ بشام کے علاقے برباٹکوٹ میں جیپ کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 4زخمی ہوگئے،جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک اورزخمی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا’ پولیس کے مطابق حادثہ جیپ کے بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے پیش آیا۔ مزید زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔دریں ثنا۔۔۔۔ مریدکے (بیوروچیف) ایک اور افسوسناک حادثہ’مریدکے میں تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں بہن بھائی جاں بحق جبکہ ڈیڑھ سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق یہ المناک حادثہ چک 28 شیخوپورہ روڈ پر پیش آیا جہاں 22 وہیلر تیز رفتار ٹرالر اور موٹر سائیکل میں تصادم ہواجس کے نتیجہ میںدو افرادموقع پر جاں بحق ہو گئے’ جاں بحق دونوں افراد بہن بھائی تھے۔جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جاں بحق بہن بھائی اور زخمی بچے کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں