فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی مدینہ ٹائون کی طالبہ اور ناصرنگر سے محنت کش کی 2سالہ بچی کو اغواء کر لیا گیا پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے اقبال نے بتایا کہ اسکی 26سالہ بھانجی حمنہ یونیورسٹی سے کانووکیشن کے موقع پرڈگری لینے یونیورسٹی گئی تاہم واپس گھر نہ پہنچی ۔علاوہ ازیں خانیوال کے رہائشی الماس نے بتایا کہ وہ بٹالہ کالونی کے علاقہ ناصرنگر میں بیوی بچوں کے ہمراہ ہم زلف ریحان کے پاس آیا اسکی دوسالہ بچی عائشہ نور گلی میں دکان پر ٹافیاں وغیرہ لینے گئی واپس نہ آئی۔قریبی مساجد میں اعلانات کروائے اورتلاش کے باوجود بچی کا سراغ نہ مل سکا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
90