35

حضرت علی کی جرأت وبہادری پر رسول کریمۖ کو ناز تھا

فیصل آباد (پ ر) حضرت علی المرتضیٰ سے محبت ایمان کی علامت اور آپ سے بغض منافق کی نشانی ہے آپ کی ذات گرامی حق کا معیار ہے آپ کے دور خلافت میں خارجی گروہ ہمیشہ آپ کیخلاف سازشوں میں مصروف رہا حضرت علی کی جرات وبہادری شجاعت اور آپ کے علم وحلم پر رسول کریم ۖ کو ناز تھا ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ محدث اعظم پاکستان صاحبزادہ پیر قاضی محمد فیض رسول قادری چشتی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان نے 13 رجب المرجب کی مناسبت سے حضرت علی کے یوم ولادت پر اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ آپ کی پرورش رسول اللہ ۖ کے زیر سایہ آغوش نبوت میں ہوئی بچوں میں سب سے پہلے آپ نے دین اسلام کو قبول کیا اور حضور اکرم ۖ کی نبوت ورسالت کی تصدیق کی آپ نے ہر غزوہ میں نبی اکرم ۖ کے شانہ بشانہ حصہ لیا اور یہودیوں کا سب سے بڑا مرکز قلعہ خیبر آپ کے ہاتھوں فتح ہوا ۔ حضرت علی کی ذات بابرکات تمام اہل ایمان کیلئے بہترین نمونہ ہے آپ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب وکامران ہوسکتے ہیں اور عصر حاضر کے تمام فتنوں پر قابو پاسکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں