34

حکمران صنعتکاروں کی مشکلات میں اضافہ نہ کرے’ شیخ محمد اصغر

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین اپپٹما حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ حکومت ابھی تک کنٹینرز کے نظام کی بحالی میں کوئی پیش رفت نہ کر سکی اور نہ ہی ایل سی ‘ سی اے ڈی سمیت بینک کنٹریٹ سسٹم بھی بحال نہ سکا ۔حکومت کی عدم توجہی اورناقص پالیسیوں کی وجہ سے نئے ایل سی اور سی اے ڈی بھی بینک میں کھل نہیں رہے جو پرانے سی اے ڈی کھلے ہیں ان کے بینک سے ڈاکومنٹس نہیں مل رہے ہیں جسکی وجہ سے صنعتکاروںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پیسہ بھی باہر نہیں جارہا ہے جو را ء میٹریل مل رہا ہے اس کی من مانی قیمتیں وصول کی جارہی ہیں اس خطرناک صورتحال سے مہنگائی بڑھنے سے صنعتیں بند اور بے روزگاری عروج پر پہنچ چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بندرگاہوںکے ڈاکو منٹس کلیئر نہ ہونے پر انڈسٹریز کے پاس راء میٹریل دستیاب نہیں۔ تیزی سے بند ہوتے کاروبار بزنس کمیونٹی کو ذہنی دبائو کا شکار کر رہے ہیں جبکہ کاروبار بند ہونے پر مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ملک میں فارن ریزرو کی شدید قلت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں