26

حکمران عوام کو مہنگائی سے فی الفور نجات دلائیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صدر فوڈ بورڈ، چیئر مین کنفیکشنری ایسوسی ایشن حاجی شیخ نعیم احمدنے کہا ہے کہ حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات دلائیں،خورو نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے گورننس کے معاملات میں فوری طور پر بہتری لانا ہوگی، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ملک گیر کریک ڈائون کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم اپنی سیاسی و اقتصادی ٹیم کو واضح ہدایت دیں کہ وہ ایسی پالیسیاں بنائیں جو عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کا سبب بنیں اور گورننس کے معاملات میں بہتری لائیں ۔ بیڈ گورننس کی وجہ سے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملا اب ان کے گرد قانون کا شکنجہ کسنے کا وقت آگیا ہے۔انہو ں نے کہاکہ اشیا ضروریہ کی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کیخلاف ملک گیر سطح پر کریک ڈائون کیا جائے اور کریک ڈائون کایہ سلسلہ تب تک جاری رکھا جائے جب تک ایسے عناصر کا قلع قمع نہ ہوجائے جو ناجائز منافع کی خاطر عوام کے لیے عذاب بن جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں