32

حکومتی اتحادیوں کو بھی وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے

فیصل آباد (پ ر) فیصل آباد’گورنرپنجاب محمدبلیغ الرحمن سے پاکستان مسلم لیگ ن سابق ایم پی اے وچیئرپرسن ہیلتھ کمیٹی فیصل آبادوومن چیمبرآف کامرس ڈاکٹرنجمہ افضل ملاقات کررہی ہیںڈاکٹرنجمہ افضل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ذاتی انا کی تسکین کے لئے پنجاب اور خیبر پختوانخواہ کی اسمبلیاں تڑوا کر جمہوریت پر شب خون مارا ہے ۔ عمران ٹولہ کی سیاست کا ٹائی ٹینک بہت جلد ڈوبنے والا ہے ۔ پنجاب اور خیبر پختوانخواہ اسمبلیوں کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھر پور حصہ لے گی ۔ پاکستان کی غیور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے عمرانی ٹولہ کو شکست سے دو چار کر دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیلئے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظو ری بڑا سرپرائز ہے ۔ عمران خان نے پاکستان کی سیاست کو گندہ اور خطرناک کر دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں