فیصل آباد(پ ر) چیمبر آف کامرس کے ممبرچوہدری امتیاز ورک نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کا کردار”انتہائی بھیانک”ہے، ترقی یافتہ قوموں کی مثالیں دینے والے عوامی فلاح کے لیے طویل المدت مشترکہ منصوبے بنائیں، وطن عزیز پاکستان میںمہنگائی اور بے روزگاری کے ذریعے عام شہریوں کا جینا دوبھرکردیاگیا ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ہمارے بڑوں نے ملک پاکستان کو سیاستدانوں،بیوروکریٹس اور دیگرقوتوں کی عیاشیوں کیلئے نہیں بنایا تھا ، سیاستدانوں اوربیوروکریٹس اپنا قبلہ در ست کر یں عوام کوآ خر تک قر بانی کا بکرا بنایا جا تا رہیگا۔ مہنگا ئی کا سارا بو جھ عوام پر ڈالنے کی بجائے حکومتی وزیروں مشیروں، سیا ستد ا نو ں ، بیو ر و کر یٹس کی مرعا ت کومحدود کیا جائے۔ انہو ں نے کہاکہ ماضی اور موجودہ حکمرانوںکی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام بدحال ہوچکے ہیں،حکومت نے پاکستان کوآئی ایم ایف کاغلام بنا دیا۔
49