36

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے ذریعے معاملات طے کریں

کمالیہ(نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران کمالیہ کے نائب صدر چوہدری محمد عمر ان اوٹال جٹ نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن آپس میں اپنے اپنے مفادات کی خاطر دست و گریباں ہیں جبکہ عوام غربت افلاس بھوک سے تنگ ہیں۔ عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں ہے۔ مہنگائی نے عوام کا جنیا حرام کر دیا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے کاروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے بازار مارکیٹ سنسان پڑی ہوتی ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ مہنگائی کیک خاتمے کے حوالہ سے عوام کو فوری ریلیف دے تاکہ دو وقت کی روٹی آسانی کے ساتھ اپنے بچوں کو کھلا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل بیٹھ کر اپنے معاملات طے کرنے چاہیں۔ احتجاج اور گرفتاریاں کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔ بڑوں کو بھی چاہیے کہ وہ ملکی مفاد کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں