36

حکومت اور سٹیٹ بنک شرح سود میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کریں

جھنگ (نامہ نگار) جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے شرح سود کو 16فیصد سے بڑھا کر 17فیصد کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام معیشت اور کاروباری افراد کے لئے مزید مشکلات میں اضافہ کرئے گا۔ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کار اس سے شدید متاثر ہوں گے اور صنعت کاروں کو بنکوں سے مزید مہنگے قرضے ملیں گے۔ چیمبر آف کامرس کے نائب صدرحسن شاہد شیخ نے کہا کہ شرح سود بڑھنے سے پیدارواری لاگت میں اضافہ ہو گا اور کاروبار سست روی کا شکار ہوں گے جبکہ یر یقینی صورتحال میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کار پہلے ہی مہنگائی اور دیگر مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ حکومت وقت ان کے مسائل میں اضافہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام تر اقدامات کا بوجھ غریب عوام پر پڑے گا جواس وقت یہ بوجھ برداشت کرنے سے قاصر ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور گورنر اسٹیٹ بنک آف پاکستان شرح سود میں اضافہ کے فیصلے پر نظر ثانی کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں