27

حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے

ساہیوال(بیوروچیف) موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔سستا پیٹرول پراجیکٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام جبکہ 30کلو فری آٹے کے نام پر عوام کو ذلیل و خوار کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار رہنما ء پاکستان تحریک انصاف امیدوار پی پی196 چوہدری صغیرانجم نے اپنے الیکشن آفس مختلف وفودسے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو مہنگائی سمیت دیگر مسائل سے چھٹکارا اور ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے عام آدمی کے لیے سستا پیٹرول پراجیکٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام ہو چکا ہے جبکہ 30کلو فری آٹے کے نام پر عوام کوخوار کیا جارہا ہے۔ ایک چیز پر سبسڈی دے کر باقی اشیاء خوردو نوش کو مزید مہنگا کردیا جاتا ہے غریب آدمی کا جینا دشوار ہو چکا ہے۔مگر حکمرانوں کی عیاشیاں ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں