30

حکومت کی طرف سے مفت آٹا کی فراہمی خوش آئند ہے

فیصل آباد(پ ر)حکومت کی طرف سے مفت آٹے کی فراہمی خوش آئند ہے ۔ا ٹے کی تقسیم کار ی کے عمل میں عوامی مشکلات کو فوراحل کیا جائے۔ گزشتہ روز آٹے کی تقسیم کے دوران بزرگ شہری سے پارکنگ کمپنی کے ملازم کی بد تمیز ی اور گالم گلوچ قابل مذمت ہے ۔ ضلعی انتظامیہ اس کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لے ۔ پاکستان سنی تحریک عوام کو تعلیم ،صحت اورخوراک کی سہولیات فراہم کرنے میںکوشاںہے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژ نل صدر پروفیسر پیر محمد آصف رضا قادری نے ”افطار لنگر کیمپ ” میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میںتیزی سے بڑھتی ہوئی مصنوعی مہنگائی نے عوام کو نفسیاتی مریض بنا دیا۔حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے پائیداراور عملی اقدامات کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں