40

حکومت IMF کی مرضی کے مطابق معاہدے کر چکی ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رینما و ا میدوار این اے 96 میاں غلام حیدر باری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آئی ایم ایف سے انکی مرضی کے معاہدے کر چکی ہے عوام پر اربوں روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا پلان امپورٹڈ حکومت کے تابوت کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ڈبو دے گا ملکی سلامتی کیلئے عام انتخابات ناگزیز ہیں پی ٹی آئی کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں ملکی معیشت کو پاوں پر کھڑا کیا مگر امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی بے روزگاری کو فروغ دیا اور ملکی تاریخ میں ڈالر کی قمیت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ملکی قرضوں میں بے تحاشا اضافہ ہوبا امپورٹڈ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے عوام امپورٹڈ حکمران طبقہ سے بیزار ہو چکے ہیں پی ڈی ایم کی ساری توجہ اپنے کیسز ختم کروائے پر مذکور ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں