38

خام مال کی قلت سے کارخانے بند بیروزگاری بڑھ رہی ہے

فیصل آباد (پ ر)برطانوی جر یدے فنانشل ٹائمز کی معیشت پاکستا ن کی ذوال پذیری سے متعلق ر پو ر ٹ ، ہر محب وطن پاکستانی کیلئے با عث شرمندگی ہے ۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف و سیکرٹری جنرل ٹریڈ ونگ سلمان عارف نے کر تے ہو ئے کہا۔ آج IMF سے مزید قرض کی خاطر ،عوام پر 35 روپے کا پٹرول بم گرا دیا گیا ہے۔ انرجی کی قیمتوں میں بلند ترین اضافہ کیا جارہا ہے۔آج تاریخ کی بلند ترین مہنگائی ہے۔خام مال کی قلت سے کارخانے بند اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے۔ڈالر نہ ہونے سے بندرگاہوں پر کنٹینر کلیئر نہیں ہورہے۔بین الاقوامی کمپنیاں اور ائیر لائن ایسوسی ایشن ، واجبات نہ ھونے پر پاکستان کے ڈیفالٹ کا بگل بجا رہی ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت imf کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کو بحال کروانے میں تعطل کا شکار ہے۔آج سیاستدان محاذ آرائی کو چھوڑ کر میثاق معیشت پر قومی پالیسی بنائیں۔اور آئندہ آنے والے سالوں میں کسی بھی حکومت کی موجودگی میں اسکا اطلاق یقینی بنائیں۔شفاف بر وقت انتخابات آئینی ضرورت ہے۔ ایک آزاد ،خودمختار کمیشن بنا کر ایسے ذمہ داران کا تعین کیا جائے، جن کی بدولت پاکستان کی معیشت آئی سی یو میں داخل ھوئی۔ تاکہ نئی نسل ، پاکستان کو ان حالات میں پہنچانے والوں سے آگاہ ھو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں