32

خواتین جاز کیش سے ادائیگی کے بہانے دکاندار سے سامان لیکر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منٹگمری بازار میں نوسرباز خواتین شاپنگ کر کے جاز کیش کے ذریعے ادائیگی کرنے کے بہانے فرار ہو گئیں، ریلبازار پولیس نے مقدمہ درج کر کے خواتین کی تلاش شروع کر دی’منٹگمری بازار کے تاجر اویس بٹ نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ تین خوبرو خواتین خریداری کے بہانے دکان پر آئیں، 9ہزار دو سو روپے کی کاسمیٹکس کی اشیاء خرید کر ان کی ادائیگی جاز کیش کے ذریعے کرنے کا کہا اور اسکو پے منٹ کرنے کی بجائے مطلوبہ رقم کا ٹیکسٹ میسج بھیج کر فرار ہو گئیں، بعدازاں جب اس نے دیکھا تو وہ جاز کیش کی بجائے اسکو ٹیکسٹ میسج کیا ہوا تھا جس پر پولیس نے دھوکہ دہی کے الزام میں نامعلوم خواتین کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں