36

خواتین ملک کی تعمیر وترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں

سرگودھا (بیوروچیف) معروف سماجی شخصیات ڈاکٹر عتیقہ ریحان وینس اور انعم خان کو ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس سرگودھا ڈویژن کی کوآرڈینیٹرز مقرر کر دیا گیا تاکہ سرگودھا ڈویژن میں ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس کے مقاصد اور اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب نگہت محمود نے دونوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔خواتین کے حقوق ، خواتین کی حیثیت کی بہتری، ان کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور خواتین کے روزگار کو فروغ دینے کے لئے این جی اوز اور دیگر تنظیموں کے ساتھ روابط کے لئے متحرک کردار ادا کرنا ٹاسک فورس کے دائرہ اختیار میں شامل ہے چیئرپرسن ٹاسک فورس نے صوبہ بھر کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز ، ڈویژنل کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کو دونوں خواتین کی تعیناتی سے آگاہ کرتے ہوئے فرائض کی انجام دہی کیلئے ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی ہدایت کی ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں خواتین سماجی اور فلاحی شعبوں میں انتہائی فعال کردار ادا کررہی ہیں ۔سماجی حلقوں نے ان کی بطور ڈویژنل کوآرڈینیٹر ویمن ڈویلپمنٹ ٹاسک فورس تعیناتی کو سراہتے ہوئے بھرپور خیرمقدم کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں